ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فتح پور میں پیش آیا دو فرقوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ۔ چار پولس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی

فتح پور میں پیش آیا دو فرقوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ۔ چار پولس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی

Thu, 08 Dec 2016 18:10:28  SO Admin   S.O. News Service

 

وڈودرا،8دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یہاں پر ایک شادی کی تقریب کے دوران موسیقی بجائے جانے کو لے کر دو فرقوں کے درمیان ہوئے تصادم میں چار پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔جوائنٹ پولیس کمشنر ڈی جے پٹیل نے بتایا کہ یہ واقعہ کل دیر رات ہوا۔انہوں نے بتایاکہ فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقے فتح پورا میں دو فرقوں کے ارکان کے درمیان جھڑپ میں پتھر پھینکے جانے کا واقعہ ہوا جس میں ایک پولیس ڈپٹی کمشنر(ڈپٹی کمشنر)سمیت چار پولیس اہلکار اور ایک مقامی رہائشی زخمی ہو گئے۔پٹیل نے بتایا کہ مشتعل ہجوم نے دو پہیہ گاڑی اور ٹائر میں آگ لگا دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے 20آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں چھوڑی۔انہوں نے بتایا کہ ایک شادی کی تقریب کے دوران موسیقی بجائے جانے کو لے کر تشدد ہوا۔پٹیل نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں کو علاقے کے بہت سے حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اور ملزمان کو پکڑنے کے لئے تلاش مہم چلائی جا رہی ہے،صورت حال کنٹرول میں ہے۔

Share: